the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انٹارکٹکا میں برف پگھل نہیں رہی بلکہ اس کے حجم میں اضافہ ہورہا ہے۔ ناسا کی اس تحقیقاتی رپورٹ نے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے کام کرنے والے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے جن کا یہ ماننا ہے کہ زمین کی حدت میں اضافے کی وجہ سے قطب جنوبی میں برف مسلسل پگھل رہی ہے۔ جنرل آف گلیشیولوجی میں شائع ہونےو الی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1992 سے 2001 کے دوران انٹارکٹکا کی برف میں 112 ارب ٹن سالانہ کے حساب سے اضافہ ہوا ہے جبکہ برف میں اضافے کی رفتار 2003 سے 2008 کے دوران سست ہوگئی اور اس دورانیے



میں 82 ارب ٹن سالانہ کے حساب سے برف میں اضافہ ہوا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برف میں اضافے کی خبر سن کر جشن منانے کی ضرورت نہیںاور یہ سوچنا بھی غلط ہوگا کہ گلوبل وارمنگ کا مسئلہ بھی ختم ہوگیا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اب تک انٹارکٹکا کی برف میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس سے زیادہ پگھلائو میں صرف چند دہائیاں ہی کافی ہونگی ۔ رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ اب سطح سمند میں اضافے کی وجوہات کو چیلنج کردیا ہے کیوں کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ انٹارکٹکا کی برف پگھلنے سے سمندر کی سطح بلند ہورہی ہے۔ڈاکٹر زوالی کا کہنا ہے کہ فی الحال اچھی خبر یہ ہے کہ سطح سمندر کی بلندی میں انٹارکٹکا کا کوئی کردار نہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.